تلی ہوئی چیزیں کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ تازہ تحقیق جان کر آپ فوراً یہ عادت چھوڑ دیں

تلی ہوئی چیزیں کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ تازہ تحقیق جان کر ...
تلی ہوئی چیزیں کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ کتنا بڑھ جاتا ہے؟ تازہ تحقیق جان کر آپ فوراً یہ عادت چھوڑ دیں
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) تلی ہوئی چیزیں بہت سوں کو بہت مرغوب ہوتی ہیں لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ان کا ایک ایسا سنگین نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر کوئی تلی ہوئی چیزوں کو ہاتھ بھی نہ لگائے۔ میل آن لائن کے مطابق چین کی شین ژن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ تلی ہوئی چیزیں بہت زیادہ کھاتے ہیں ان کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ 37فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کوسٹروک اور دل کی دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ 22سے 28فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔
10لاکھ سے زائد لوگوں پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ تلی ہوئی چیزوں اور دل کے دورے کے درمیان تعلق کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہفتے میں صرف 114گرام اضافی تلی ہوئی چیز کھانے سے دل کے دورے کا خطرہ 12فیصد بڑھ جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناتھا کہ ”تلی ہوئی چیزوں میں خطرناک ٹرانس فیٹی ایسڈز اور نمکین اجزاءبہت زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں ڈائٹری فیٹ (Dietary fat)بہت زیادہ ہوتی ہے۔ تلی ہوئی چیزوں میں کئی ایسے دیگر عوامل بھی ہیں جو ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریوں کے خطرے میں اضافہ کرتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -