بھارتی سرحد کے اندر متنازعہ علاقے پر چین نے پورا گاﺅں بنا لیا، ہر وقت آنکھیں دکھانے والا بھارت بے بسی سے دیکھتا رہا

بھارتی سرحد کے اندر متنازعہ علاقے پر چین نے پورا گاﺅں بنا لیا، ہر وقت آنکھیں ...
بھارتی سرحد کے اندر متنازعہ علاقے پر چین نے پورا گاﺅں بنا لیا، ہر وقت آنکھیں دکھانے والا بھارت بے بسی سے دیکھتا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے بھارت کے ساتھ متنازعہ علاقے میں ایک پورا گاﺅں بسا لیا اور ہمہ وقت آنکھیں دکھانے والا بھارت بے بسی سے منہ تکتا رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق چین نے جس متنازعہ علاقے میں 100گھروں پر مشتمل گاﺅں بسایا ہے اسے بھارت اپنی ریاست اروناچل پردیش کا حصہ قرار دیتا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران لداخ کے معاملے پر چین اور بھارت میں محدود پیمانے پر فوجی تصادم بھی ہوا جس کے نتیجے میں چین نے نہ صرف لداخ میں اپنے فوجی ٹھکانے قائم کر لیے بلکہ اروناچل پردیش کے اس متنازعہ علاقے میں بھی اپنا گاﺅں بسا لیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق چین کی طرف سے یہ گاﺅں بھارت کی بیان کردہ سرحد سے 2.8میل بھارتی حدود کے اندر بسایا گیا ہے۔ سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر میں بھی اس گاﺅں کی تعمیر کی تصدیق ہوتی ہے۔ ایک سال پہلے تک یہ جگہ بالکل خالی تھی تاہم اب سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں یہاں گاﺅں تعمیر ہو چکا ہے۔یہ گاﺅں چین کی طرف سے دریائے ساری چو کے کنارے پر تعمیر کیا گیا ہے۔