62 سال کی عمر میں بھی ماڈلنگ کرنے والی خاتون نے اس عمر میں اپنی صحت کا راز سب کو بتادیا

62 سال کی عمر میں بھی ماڈلنگ کرنے والی خاتون نے اس عمر میں اپنی صحت کا راز سب کو ...
62 سال کی عمر میں بھی ماڈلنگ کرنے والی خاتون نے اس عمر میں اپنی صحت کا راز سب کو بتادیا
سورس: Instagram/leslie333_fit4life

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) باسٹھ سالہ لیزلی کارلیٹن نامی امریکی خاتون نے ماڈلنگ کا کامیاب کریئر گزارا اور اس عمر میں بھی پیراکی کے ملبوسات کی ماڈلنگ کر رہی ہے۔ یہ 62سالہ دادی اپنی عمر سے اتنی کم عمر نظر آتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ بالآخر لیزلی نے اپنی اس دیرپا جوانی کاراز دنیا کو بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق لیزلی لاس اینجلس او رانڈونیشیاءکے جزیرے بالی میں واقع اپنے گھروں میں رہتی ہے۔ وہ 62سالہ ہالی ووڈ اداکار میتھیاس ہوئس کی منگیتر ہے اور دو بیٹوں 44سالہ سٹیفن اور 42سالہ اوریلیئس کی ماں جبکہ 10سالہ اولیویا اور للیانا کی دادی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ میری عمر 40کی دہائی میں ہے مگر جب میں انہیں اپنی اصل عمر بتاتی ہوں تو وہ یقین ہی نہیں کرتے۔
لیزلی کا کہنا تھا کہ ”مجھے میری دادی نے نصیحت کی تھی کہ پیٹ بھر کر کھانا کھانے کی بجائے ہر دو گھنٹے بعد تھوڑا تھوڑا کھانا کھانے کی عادت اپناﺅں۔ میں ان کی اس نصیحت پر اب تک عمل کر رہی ہوں اور بہت کم مقدار میں ہر دو سے تین گھنٹے بعد صحت مندانہ خوراک کھاتی ہوں۔میں کراٹے میں بلیک بیلٹ ہوں اور آج بھی ورزش باقاعدگی سے کرتی ہوں اور یہی چیزیں میرے اصل عمر سے کم عمر نظر آنے کا راز ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ آپ وہی کچھ ہیں جو کچھ آپ کھاتے ہیں۔ اگر آپ صحت مندانہ خوراک کھائیں گے اور ورزش باقاعدگی سے کریں گے تو اس کے ثمرات یقینا آپ کو ملیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -