کورونا کے خلاف جنوبی کوریا کو اہم کامیابی مل گئی

کورونا کے خلاف جنوبی کوریا کو اہم کامیابی مل گئی
کورونا کے خلاف جنوبی کوریا کو اہم کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی ،آج کورونا کے 386نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے کم تعداد ہے ۔ نئے کیسوں میں کمی کے باوجود حکام ہائی الرٹ ہیں کیونکہ انہوں نے اس ہفتے سے منتخب شدہ سہولیات کے لیے سماجی دوری کے اقدامات میں آسانی پیدا کردی ہے۔ آج 351 افراد میں مقامی سطح پر جبکہ 35بیرون ملک سے آئے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔آج کورونا وائرس کے 19اموات ہوئیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد ایک ہزار 283ہوگئی جبکہ اب تک 73ہزار افراد وائرس کا شکارہوئے۔