نومولود بچے کا ماں نے ایسا نام رکھ دیا کہ دیکھ کر باپ نے برتھ سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے سے ہی انکار کردیا

نومولود بچے کا ماں نے ایسا نام رکھ دیا کہ دیکھ کر باپ نے برتھ سرٹیفکیٹ پر ...
نومولود بچے کا ماں نے ایسا نام رکھ دیا کہ دیکھ کر باپ نے برتھ سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے سے ہی انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ماں نے اپنے نومولود بچے کا ایسا نام رکھ دیا کہ بچے کے باپ نے برتھ سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے سے ہی انکار کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ’Reddit‘ پر یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری گرل فرینڈ نے میرے بیٹے کو جنم دیا اور اس کا نام اپنے سابق بوائے فرینڈ کے نام پر رکھ دیا۔“
آدمی نے لکھا کہ ”جب میرے سامنے میرے بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ آیا اور میں نے اس کا نام پڑھا تو اس کا درمیانی نام میری گرل فرینڈ کے سابق بوائے فرینڈ کا نام تھا۔ اس پر میں نے سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ میری گرل فرینڈ اس شخص کے ساتھ 8سال تک تعلق میں رہی اور وہ اس کا پہلا بوائے فرینڈ تھا۔اس نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا لیکن وہ اب بھی اس کے ساتھ محبت کرتی ہے۔“ اس پوسٹ پر کمنٹس میں اکثر صارفین اس آدمی کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ ولدیت ٹیسٹ کروا کر یہ معلوم کر لے کہ یہ بچہ واقعی اس کا ہے ۔ کہیں اس کی گرل فرینڈ کے سابق بوائے فرینڈ کا تو نہیں ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -