وہ پانچ چیزیں جو کسی خاتون میں ہوں تو مردوں کو اس کی جانب بے حد کشش محسوس ہوتی ہے، رشتے کروانے والی خاتون نے بتادیں
سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کی رشتے کرانے والی اینا بے نامی خاتون نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں خواتین کو مردوں کی نظر میں پرکشش بننے کے پانچ طریقے بتا دیئے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اینا بے کا کہنا ہے کہ ”اپنے شریک حیات کے لیے خود کو پرکشش رکھنے کے لیے خواتین کو کچھ حربے اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، بصورت دیگر وہ طویل مدتی تعلق میں اپنے شریک حیات کے دل سے اتر جاتی ہیں۔ پہلے نمبر پر خواتین کو چاہیے کہ وہ خود کو ہمہ وقت اپنے شریک حیات کے لیے دستیاب مت رکھیں۔ بسااوقات وہ اس کے برعکس روئیے کا مظاہرہ کریں تاکہ ان کے شوہر کے لیے انہیں پانا ایک ’چیلنج‘ ثابت ہو۔ مردوں کے کے ذہن بہت عجیب ہوتے ہیں اور وہ ایسے چیلنجز کو پسند کرتے ہیں۔ “
اینا بے کا کہنا تھا کہ ”اپنے پارٹنر کی نظروں میں پرکشش رہنے کے لیے آپ کو خوداعتماد ہونا چاہیے اور اپنے پارٹنر سے عزت کا تقاضا کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے پارٹنر سے بے انتہاءمحبت بھی کرنی چاہیے اور اس کا ہر طرح سے خیال رکھنا چاہیے۔اپنے شریک حیات کو اس کے احساسات کھل کر بیان کرنے کا موقع دیں اور ان کی وجہ سے انہیں ’جج‘ مت کریں۔ یہ وہ پانچ چیزیں ہیں کہ جن پر عمل کیے بغیر تعلق کو طویل مدت تک نبھانا بہت مشکل ہوتا ہے، کیونکہ ان باتوں پر عمل کیے بغیر خواتین طویل عرصے تک اپنے شریک حیات کی نظروں میں پرکشش نہیں رہ پاتیں۔“