کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار ہونے والا مرد، اپنی بیوی کی مدد سے خواتین کے ساتھ وقت گزا رکر ہزاروں کمانے لگا

کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار ہونے والا مرد، اپنی بیوی کی مدد سے خواتین کے ...
کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار ہونے والا مرد، اپنی بیوی کی مدد سے خواتین کے ساتھ وقت گزا رکر ہزاروں کمانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے ایک آدمی نے اپنی بیوی کی مدد سے ایسا شرمناک کام شروع کر دیا کہ لاکھوں روپے کمانے لگا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی نے بے روزگاری سے تنگ آ کر اپنی اہلیہ سے بات کی اور کہا کہ وہ ’جسم فروشی‘ کا دھندہ شروع کرنا چاہتا ہے۔ اس کی بیوی بھی اس خیال پر رضامند ہو گئی اور اس آدمی نے دیگر خواتین کو جنسی سروسز مہیا کرنی شروع کر دیں۔ 
رپورٹ کے مطابق اس شخص کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ”میں خود بھی کئی سال تک جسم فروشی کے دھندے سے وابستہ رہ چکی ہوں اور مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر میرا شوہر دیگر خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے۔اگر میرے شوہر کے اس پیشے سے ہمیں اخراجات کے لیے رقم مہیا ہوتی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔“ خاتون کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنے نوعمر بیٹے اور فیملی کو اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا کیونکہ میرے خیال میں وہ اتنے ’اوپن مائنڈڈ‘ نہیں ہیں کہ اس چیز کو قبول کر لیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -