سپاہی نے 3 سالہ معاشقے کے بعد بریک اپ کیا تو گرل فرینڈ ایس ایس پی کے پاس پہنچ گئی، موقع پر ہی ایسا انصاف کہ آپ بھی داد دیں گے

سپاہی نے 3 سالہ معاشقے کے بعد بریک اپ کیا تو گرل فرینڈ ایس ایس پی کے پاس پہنچ ...
سپاہی نے 3 سالہ معاشقے کے بعد بریک اپ کیا تو گرل فرینڈ ایس ایس پی کے پاس پہنچ گئی، موقع پر ہی ایسا انصاف کہ آپ بھی داد دیں گے
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلند شہر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کے فوری انصاف کا ایک دلچسپ مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب اس نے ایک سپاہی کی اپنے دفتر میں ہی اس کی گرل فرینڈ سے شادی کرائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلند شہر میں گورو نامی سپاہی کا کاجل کے ساتھ گزشتہ تین سال سے معاشقہ تھا لیکن پولیس میں نوکری لگنے کے بعد وہ کاجل سے پیچھا چھڑانے لگا اور اس کے فون اٹھانے بند کردیے۔

اپنے محبوب کی بیوفائی سے تنگ محبوبہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ کے پاس پہنچ گئی اور ساری کہانی سنائی۔ ایس ایس پی نے فوری طور پر سپاہی کو طلب کیا اور اسے وارننگ دی کہ اگر لڑکی سے شادی نہ کی تو ریپ کیس میں جیل کاٹنا پڑے گی۔ یہ سنتے ہی سپاہی شادی کیلئے راضی ہوگیا۔

ایس ایس پی نے سپاہی اور کاجل کی اپنے سامنے شادی کرائی اور کورٹ میرج کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے انہیں وکیل کے حوالے کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -