بیڈ فورڈ شائر پولیس اور کرائم کمشنر (پی سی سی) کے انتخاب کوروناوائرس کے باعث تاخیر کا شکار 

 بیڈ فورڈ شائر پولیس اور کرائم کمشنر (پی سی سی) کے انتخاب کوروناوائرس کے باعث ...
 بیڈ فورڈ شائر پولیس اور کرائم کمشنر (پی سی سی) کے انتخاب کوروناوائرس کے باعث تاخیر کا شکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیوٹن(اسرار احمد خان)برطانیہ میں بیڈ فورڈ شائر پولیس اور کرائم کمشنر (پی سی سی) کے انتخاب کوروناوائرس کے باعث تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب چھ مئی 2021کو ہونگے ۔ 
پی سی سی کا بنیادی کردار یہ یقینی بنانا ہے کہ علاقے میں پولیس فورس کو موثر سے موثربنائے کیونکہ وہ لوکل بجٹ کے لئے ذمہ دار ہیں اورمقامی سطح پر کونسل ٹیکس کے ذریعے ہی پولیس کو فنڈ کیا جاتا ہے۔کنزرویٹوز ، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹس نے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی تصدیق کردی ہے ۔انتخابات کے لیے کنزرویٹو کی جانب سے فیسٹس ایکن بسوئی ،لیبر پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر ڈیوڈ مائیکل امید وار اور لیبرل ڈیموکریٹس کی جانب سے جاس پارمر امید وار ہیں ۔

مزید :

برطانیہ -