مریم کی بچگانہ سیاست پرافسوس،عمران خان پرالزام لگانےسےپہلےاپنےوالدسےپوچھےمودی کوگھرپرکیوں بلایاتھا؟شوکت یوسفزئی کا سوال
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیر برائےمحنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نےکہاہےکہ مریم کی بچگانہ سیاست پر افسوس ہے،عمران خان پرالزام لگانےسےپہلےاپنےوالد سےپوچھےمودی کوگھرپرکیوں بلایاتھا؟پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کااحتجاج اداروں کو کمزور کرنےکی سازش ہے ،مولانافضل الرحمان اسلام کی نہیں اسلام آباد کی بات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاج پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئےصوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کےدورمیں کوروناکےباوجود گرتی معیشت کوسنبھالاملا،مولانا فضل الرحمان اسلام کی نہیں اسلام آباد کی بات کر رہے ہیں،مریم کی بچگانہ سیاست پر افسوس ہے،عمران خان پرالزام لگانےسےپہلےاپنےوالد سےپوچھےمودی کو گھر پر کیوں بلایاتھا؟۔اُنہوں نےکہا کہ مریم احتجاج کرےلیکن قوم کی لوٹی دولت کا بھی حساب دے،نواز شریف اورزرداری کے دور میں قومی دولت لوٹی جا رہی تھی اس وقت غریب کیوں یادنہیں آئے؟۔