آسٹریا میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا
ویانا(المیر باجوہ) آسٹریا میں 25 جنوری سے پبلک ٹرانسپورٹس اورعوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کومفت دس ماسک فراہم کیے جائیں گے۔ ماسک نہ پہننے والوں کو 50 یورو تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔