'ہم نے دستاویزات جمع کرادیئے، اب اپوزیشن اپنی خیر منائے' عثمان ڈار نے متنبہ کردیا

'ہم نے دستاویزات جمع کرادیئے، اب اپوزیشن اپنی خیر منائے' عثمان ڈار نے متنبہ ...
'ہم نے دستاویزات جمع کرادیئے، اب اپوزیشن اپنی خیر منائے' عثمان ڈار نے متنبہ کردیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں تمام دستاویزات کی سکروٹنی جمع کرا دی ہیں، اب اپوزیشن اپنی خیر منائے اور ان کو ہونے والی غیرملکی فنڈنگ کا ثبوت فراہم کرے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پر بھی فارن فنڈنگ کیس کے سنگین الزامات ہیں ، ہم نے تو 40 ہزار ڈونرز کے اکاؤنٹس کی فہرست جمع کروا دی ہے اس لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی عدالت میں فنڈنگ کے ثبوت فراہم کرے ۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیں پی ڈی ایم اور فارن فنڈنگ کیس سے کوئی پریشانی نہیں، دستاویزات کی سکروٹنی جمع کراچکے ہیں، اب الیکشن کمیشن سےگزارش ہے کہ وہ جلد سے جلد فیصلہ سنائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دی لیکن یہ جس اسمبلی کو گالیاں دے رہے ہیں اسی اسمبلی کا خود حصہ ہے تو پھر وہاں آکر کس منہ سے بیٹھتے ہیں? 

دوسری جانب اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے احتجاج سے پریشان ہے ، حکومت کے پاس اپوزیشن کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ 

مزید :

قومی -