سپین میں کورونا کیسز میں اضافہ 

سپین میں کورونا کیسز میں اضافہ 
سپین میں کورونا کیسز میں اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین میں گزشتہ 14 دنوں کے دوران کوروناوائرس کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 84ہزاردوسو87 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں 7ہزار 6سو 62 کیسز گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔سپین میں وبائی مرض سے اب تک 53ہزار سات سو 69 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ابھی سپین میں 23 ہزار ایک سو 84 افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 3287 افراد آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ 984 افراد کو ڈسچارج کردیاگیاہے۔سپین کی متعدد صوبائی حکومتیں رات کے کرفیو کاوقت تبدیل کرنے پر غور کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کے درمیان بدھ کے روز بات چیت ہوگی۔