'احتساب عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا' ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے تردید کر دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے احتساب عدالت کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہواتاہم اگر احتساب عدالت کا نوٹس موصول ہوا تو عدالت کے سامنے پیش ہوں گا۔
سلیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احتساب عدالت کےریفرنس یانوٹس کےحوالےسے قانونی ٹیم سے رابطے میں ہوں، احتساب عدالت کےنوٹس اور قانونی نکات کا قانون کے مطابق جواب دیاجائےگا۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہاکہ نیب کے من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا جواب عدالت میں دوں گا۔