سپین میں کورونا وائرس کے وار تیز، حکومت کاکرفیو دورانیہ بڑھانے پر غور
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )سپین کی متعدد صوبائی حکومتیں رات کے کرفیو کا وقت تبدیل کرنے پر غور کررہی ہیں۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کے درمیان بدھ کے روز بات چیت ہوگی۔ اس سے قبل متعدد صوبوں میں کرفیو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لگایاگیاہے۔ کرفیوکا وقت بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث کیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ کے دوران تین صوبائی حکومتوں کی جانب سے کرفیو کے حوالے سے اوقات کارتبدیلی کا نقطہ اٹھایاگیاتاہم مرکزی حکومت نے اسے مسترد کیاتھا۔سپین میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے کرسمس کے موقع پر پابندیوں میں نرمی کی جس کے بعد وائرس کے پھیلاو میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔