'سب پارٹیوں کا فیصلہ کرو ورنہ ہم بھی فیصلہ قبول نہیں کریں گے' شہباز گل کا مطالبہ
سورس: File
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک تمام پارٹیوں کے کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہم بھی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تو الیکشن کمیشن کو دستاویزات دے چکی ہے، پی ٹی آئی تو خوش ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پر بات ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت فارن فنڈنگ کیس نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کر رہا ہے، اب ہر سیاسی جماعت کو جواب دینا ہوگا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ باقی پارٹیوں سے بھی سوال کرے جو ہم نے فنڈنگ کے ثبوت فراہم کیے ہیں وہ دوسری جماعتیں بھی دیں ورنہ ہم بھی فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے۔
