دھند کے باعث لاہور سے عبد الحکیم تک موٹر وے ایم تھری بند کردی گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان موٹر وے نے کہا ہے کہ دھند کے باعث موٹر وے ایم تھر لاہور تا عبد الحکیم کو سفر کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔خانیوال سے ملتان موٹر وے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ قومی شاہراہ پر مانگا منڈی ،پتو کی ،رینالہ خورد،اوکاڑہ ،ساہیوال ،ہڑپہ ،چیچہ وطنی ،میاں چنوں ،خانیوال ،ملتان ،پتو کی ،حبیب آباد ،گیمبر ،بستی ملوک ،فورٹ عباس ،چشتیاں ،بہاولنگراور اقبال نگر میں دھند ہے ،ان علاقوں میں حد نگاہ30میٹر تک رہ گئی ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔