دوسرا ون ڈے میچ ، زمبابوے نے سری لنکا  کو اپ سیٹ شکست دیدی

دوسرا ون ڈے میچ ، زمبابوے نے سری لنکا  کو اپ سیٹ شکست دیدی
دوسرا ون ڈے میچ ، زمبابوے نے سری لنکا  کو اپ سیٹ شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 22 رنز سے شکست دیدی۔
سری لنکا کی ٹیم 303 رنز کے تعاقب میں 280 رنز بناسکی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شانکا94 گیندوں پر 102 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں مینڈس نے 57 اور کرونا رتنے نے 34 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے مزربانی اور چتارا نے تین ،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل زمبابوے نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے تھے۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان ایروائن 91،سکندر رضا56 اور ولیمز 48 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔سری لنکا کی جانب سے وینڈرسے نے تین جبکہ پردیپ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم فاتح رہی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے،تیسرا اور فائنل میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔بہترین پرفارمنس پر زمبابوےکے کپتان کریگ ایرون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -