پشاور میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہلکار زخمی 

پشاور میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہلکار زخمی 
پشاور میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہلکار زخمی 
سورس: twitter

  

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت پشاور کے دو علاقوں میں پولیس پر دستی بم کے حملوں میں تین اہل کار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حیات آباد اور بڈھ بیر میں دستی بموں سے حملے کیےگئے جن میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہناہے کہ بڈھ بیر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل وین پر دستی بم پھینکا، جس میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے ، اس کے علاوہ حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں پرانی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکا گیا، تاہم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور ان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصرکو فوری گرفتارکرنےکی ہدایت کی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -