قومی ایئرلائن کا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ 

قومی ایئرلائن کا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے ...
قومی ایئرلائن کا پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای )کے درمیان ہفتہ وار 63پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 14 پروازیں اسلام آباد سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی،فجیرہ اور ان شہروں سے واپس اسلام آباد کیلئے آپریٹ ہونگی، پشاور سے دبئی،شارجہ، ابوظہبی، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ کیلئے 17 پروازیں چلائی جائیں گی۔لاہور سے دبئی،شارجہ،ابوظہبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کیلئے ہفتہ وار 10پروازیں ہوں گی، سیالکوٹ سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کیلئے چار پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

کراچی سے متحدہ عرب امارات کیلئے ہفتہ وارسات پروازیں چلیں گی جبکہ دبئی، شارجہ اور دیگر شہروں سے ملتان واپسی کیلئے ہفتہ وارپانچ پروازیں آپریٹ ہوں گی۔تربت سے شارجہ اور شارجہ سے تربت واپسی کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں چلیں گی،فیصل آباد سے دبئی اور دبئی سے فیصل آباد کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی،کوئٹہ سے دبئی اور دبئی سے کوئٹہ کیلئے ہفتہ وارایک پرواز آپریٹ ہوگی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -