’پہلے گھٹنوں میں درد،پھر جوڑوں میں اور اب کمر کا مسئلہ ‘ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ یہ میرا آخری اور حتمی فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب میرے پرزے جواب دے رہے ہیں، پہلے گھٹنوں کا درد ہوا، پھر جوڑوں میں تکلیف ہوئی، اب کمر کا مسئلہ آن کھڑا ہوا ہے، اب کرکٹ مقابلے بھی سخت ترین ہونے لگے ہیں، میں البتہ دیگر لیگز میں شرکت کرتا رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون ملتوی کر دی جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔