ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز کی نئی بریت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی

ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز کی نئی بریت کی درخواست خارج کرنے کی ...
ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز کی نئی بریت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی جانب سے  مریم نواز کی بریت کی نئی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی گئی ۔

نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے  مریم نواز کی درخواست مثالی جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ، نیب کی جانب سے کہا گیا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہے،  مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان کیے گئے حقائق درست نہیں، بریت کی درخواست میں لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانونی تقاضے پورےکرکے سزا سنائی ہے ۔

نیب کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا، مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی، نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا؟، سپریم کورٹ نے فیصلے پر عمل کیلئے نگران جج مقرر کیا، مریم نواز کے نگران جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں،پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ابھی بھی جوڈیشل سروس میں ہیں، مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -