لاہور ، کاہنہ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

لاہور ، کاہنہ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق
لاہور ، کاہنہ میں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  لاہور کے قریب کاہنہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر لیڈی ڈاکٹر ، اس کا بیٹا اور دو بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب  مقتولہ ڈاکٹر ناہید  نے اپنے گھر میں ہی کلینک بنا رکھا تھا ، اہل علاقہ کے مطابق  وہ عرصہ 25 سال سے وہاں رہائش پذیر تھیں ، ان کے ہمراہ ان کا 22 سالہ بیٹا اور دو بیٹیاں عمر 17 اور 15 سال مقیم تھیں ۔ گزشتہ رات تقریبا ً ایک بجے  کے قریب نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  تمام افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق  مقتولہ کا بڑا بیٹا دوسرے گھر میں سویا ہوا تھا جس کے باعث وہ محفوظ رہا ۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے ۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کو 30  بور کی پستول سے  نشانہ بنایا گیا ہے ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -