شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت  آگیا ، رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت  آگیا ، رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا
شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت  آگیا ، رہائشگاہ پر قرنطینہ کرلیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس کےبعد انہوں نے خود کر اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ، عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے جس کے باعث انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے ۔ قوم سے درخواست ہے کہ  شہباز شریف کی صحت کے لئے دعا کریں ۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی  شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا مشورہ  دیا ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -