مہلک کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،  پانچ ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ

مہلک کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،  پانچ ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ
مہلک کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،  پانچ ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مہلک کورونا وائرس نے  ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں  پانچ ہزار 472  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپرشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد ریکارڈ کی گئی  جبکہ 8 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔  پاکستان میں اب تک کورونا سے 13 لاکھ  38 ہزار 993 افراد متاثر ہوئے جبکہ  29 ہزار 37 جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق   سندھ میں پانچ لاکھ  9 ہزار 308 ، پنجاب میں چار لاکھ  55 ہزار499، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ  12 ہزار 557 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  82 ہزار619 ، بلوچستان میں  33 ہزار 744 ، گلگت بلتستان میں  10 ہزار 455 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں  34 ہزار 811 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔