لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند لاش برآمد، قاتل بھی گرفتار ، حیران کن انکشاف

لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند لاش برآمد، قاتل بھی گرفتار ، حیران کن ...
لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند لاش برآمد، قاتل بھی گرفتار ، حیران کن انکشاف

  

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح چند مقامی افراد نے انہیں علی پور پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع دی۔ اداکارہ کو بہت بری طرح قتل کیا گیا تھا کیونکہ  لاش پر زخموں کے بہت زیادہ نشانات تھے۔

لاش ملنے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور اس کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ شخاوت نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کالا بگن پولیس سٹیشن میں درج کروائی تھی۔کچھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ رائمہ کےشوہر نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید :

تفریح -