کراچی میں کورونا قہر ڈھانے لگا ، مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد پر پہنچ گئی
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کی پانچویں لہر قہر ڈھانے لگے ، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک پہنچی ، دو ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
شہر قائد میں اب تک اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 472 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں پانچ لاکھ 9 ہزار 308 ، پنجاب میں چار لاکھ 55 ہزار499، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار619 ، بلوچستان میں 33 ہزار 744 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 811 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے 13 لاکھ 38 ہزار 993 افراد متاثر ہوئے جبکہ 29 ہزار 37 جاں بحق ہو چکے ہیں ۔