پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ، علیم ڈار سمیت 12 امپائرز اور 5 میچ ریفری ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔
پاکستان سپر لیگ کے سیز 7 کی تیاریاں جاری ہیں ۔ میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ امپائرز میں علیم ڈار ، احسن رضا ، آصف یعقوب ، فیصل خان آفریدی ،امتیاز اقبال ،عمران جاوید ، مائیکل گوچ ، ناصر حسین ،راشد ریاض ، رچرڈ ایلنگورتھ ، شوذب رضا اور ولید یعقوب شامل ہیں ۔
میچ ریفریز میں علی نقوی ، افتخار احمد ، محمد جاوید ملک ، رنجن مدھوگالے اور روشن ماہانامہ شامل ہیں ۔ روشن ماہانامہ پی ایس ایل میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں ۔
پی ایس ایل سیزن 7 کا افتتاح 27 جنوری سے ہوگا جبکہ فائنل 27 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔