کیمرون منٹر  کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ، اتنا شاندار کام دیکھ کر خوشی ہوئی: سابق امریکی سفیر برائے پاکستان

کیمرون منٹر  کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ، اتنا شاندار کام دیکھ کر خوشی ہوئی: ...
 کیمرون منٹر  کا ایم ٹی بی سی باغ کا دورہ، اتنا شاندار کام دیکھ کر خوشی ہوئی: سابق امریکی سفیر برائے پاکستان

  

باغ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کےامریکہ کےلیےنامزد سفیر و سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود اور سابق امریکی سفیر برائے پاکستان کیمرون منٹر  نےمیڈ یکل ٹرانسکرپشن بلنگ کارپوریشن (ایم ٹی بی سی ) باغ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایگزیکٹو چیئرمین ایم ٹی بی سی محمود الحق بھی انکے ہمراہ تھے۔

ہیلی پیڈ پر ٹیم منیجر ایم ٹی بی سی علی شوکت  اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ زرطیف بادشاہ  نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ سردارمسعود خان اور  کیمرون منٹر نے ایگزیکٹو چیئرمین محمود الحق سے تفصیلی ملاقات کی اور ایم ٹی بی سی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ایم ٹی بی سی کے امور اور انتظام و انصرام کے بارہ میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نامزد امریکی سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ایم ٹی بی سی بہت ہی شاندار کام کررہی ہے، آزاد کشمیر میں بین الاقوامی معیار کی کمپنی کی خدمات کو دیکھ کر بہت مسرت ہوئی ہے جس پر کمپنی کے ایگزیکٹو چیرمین محمود الحق مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سابق امریکی سفیر برائے پاکستان کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکہ میں ایم ٹی بی سی بہترین بلنگ کمپنی ہے ، یہاں پر بھی کمپنی کا اتنا شاندار کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔

اس موقع پر سردار مسعود خان اور کیمرون منٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے ایگزیکٹو چیرمین محمود الحق نے بتایا کہ ایم ٹی بی سی پاکستان کی بلنگ کی مدر کمپنی ہے جو بلنگ کے امور کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں روزگار کی فراہمی اور دیگر شعبوں میں خدمات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی بی سی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ ، تعلیمی نظام کی بہتری اور معیار تعلیم کو بلند کرنے، آئی ٹی کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے،آزاد کشمیر میں سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے جس کو بروئے کار لانے کے لیے ایم ٹی بی سی نے مختلف سیاحتی مقامات کو حکومت آزاد کشمیر سے لیز پر لیکر انکی جدید معیار کے مطابق تزئین و آرائش اور فائیو سٹار سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اسی طرح تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لیے ماڈل سکول بنانے کا منصوبہ جاری ہے جس کے تحت سکولوں میں یو ایس اے اور دیگر عالمی معیار کی سہولیات اور انفرا سٹرکچر فراہم کیا گیا ہے ۔ محمود الحق نے کہا کہ ایم ٹی بی سی مستقبل میں بھی آزاد کشمیر میں نئے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے جس کے تحت کشمیر ائیر لائن ہیلی کاپٹر سروس اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -