"نواز شریف سیاسی علالت میں مبتلا ہیں"

"نواز شریف سیاسی علالت میں مبتلا ہیں"

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے مسلم لیگ ن  کے قائد نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سیاسی علالت میں مبتلا ہیں ۔  

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سانحہ مری کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں، اس حوالے سے آج بھی ایک اجلاس ہے۔ جنوبی پنجاب کیلئے بہت کچھ کر رہے ہیں، جماعت اسلامی جتنے بھی دھرنے کر لے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

حسان خاور نے کہا کہ عام آدمی یہ سمجھتا ہے کہ 10 بلین ٹری کا کیا فائدہ ہے، ہم نے 2030 تک 60 فیصد انرجی ری ا سٹور کرنی ہے، انرجی کے حوالے سے حکومت اور صنعتوں کا کردار اہم ہے،10ہزار سکولوں کو سولر کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید  کہا کہ  شہباز شریف کا کورونا مثبت آیا یہ میرے علم میں نہیں تھا۔ 

مزید :

قومی -