آج کے جدید دور میں خواتین بڑے بڑے اہم کام سرانجام دے رہی ہیں جسے دیکھ کر خواتین کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے، فرزانہ کوثر

آج کے جدید دور میں خواتین بڑے بڑے اہم کام سرانجام دے رہی ہیں جسے دیکھ کر ...
آج کے جدید دور میں خواتین بڑے بڑے اہم کام سرانجام دے رہی ہیں جسے دیکھ کر خواتین کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے، فرزانہ کوثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مرد حضرات کے سنگ سنگ کام کررہی ہیں جبکہ قیام پاکستان کے وقت انتہائی کٹھن اور مشکل حالات میں بھی خواتین نے مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام لیا ہے اور قیام پاکستان کے وقت بہترین کردار ادا کیا ہے جس کے سب معترف ہیں۔ آج کے جدید دور میں خواتین بڑے بڑے اہم کام سرانجام دے رہی ہیں جسے دیکھ کر خواتین کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ویمن ونگ یو اے ای کی صدر فرزانہ کوثر نے دبئی کے ایک ہوٹل میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پی ایم ایل این ویمن ونگ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شاہینہ ظہیر، عاصمہ زوہیر، فوزیہ ایاز، کرسٹینا خرم، سونیا شوکت، کومل پرویز، سمعیہ، گل یاسمین، ثوبیہ واحد، شمیم فاروق، رضوانہ عرفان، کنول فیضان، اوما چوہان، عظمیٰ مہوش اور انیقہ صداقت کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ پی ایم ایل این ویمن ونگ کے پہلے غیر رسمی پروگرام میں شریک خواتین ایک دوسرے سے متعارف ہوئیں اور مختلف النوع موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا۔ اس موقع پر فرزانہ کوثر نے تمام خواتین کو پی ایم ایل این ویمن ونگ کے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہا اور خاص طور پر پی ایم ایل این لیڈیز منارٹی ونگ کی شرکت کو سراہا اور خوش آئند قرار دیا۔

فرزانہ کوثر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک قومی اور ملی مفاد کے لیے کام کیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ عرصہ میں جس قدر تری مسلم لیگ ن کے دور میں کی ہے اس قدر ترقی کسی اور دور حکومت میں نہیں ہوئی۔ فرزانہ کوثر نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن ویمن ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر امارات میں مقیم خواتین کو متحد کیا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ فرزانہ کوثر نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ چلیں اور حقوق نسواں کے لیے کام کریں۔

اپنی تعیناتی پر فرزانہ کوثر نے قائد نواز شریف، شہباز شریف، اسحق ڈار اور بیرسٹر امجدم لک اور ایم این اے چودھری نورالحسن تنویر کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ پی ایم ایل این ویمن ونگ کے متذکرہ پروگرام کو کامیاب کرانے پر شہزاد بٹ، جان قادر اور سہیل گھمن کا بھی شکریہ ادا کیا۔