ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بڑی خبر

ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بڑی خبر
ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبرن (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور  بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسٹریلین اوپن کے خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد کیا۔
ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔ میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگل رینکنگ میں ٹاپ 30 میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔

مزید :

کھیل -