وفاقی کابینہ نے غیر ملکیوں کو اراضی خریدنے کی اجازت دینے کی سفارش کر دی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی کابینہ نے غیر ملکیوں کو اراضی خریدنے کی اجازت دینے کی سفارش کر دی ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان نے غیر ملکی شہریوں کو پاکستان میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کی سفارش کی ، ارکان نے کہا کہ ترکی اور ملائیشیا کی طرح غیر ملکیوں کو پاکستان میں زمین خریدنے کی اجازت ملنی چاہئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال خراب ہونے کے باعث افغانی سرمایہ کار ترکی اور ملائشیا شفٹ ہو رہے ہیں ، انہیں راغب کیا جا سکتا ہے ، قانونی پیچیدگیوں کےباعث پاکستان میں کوئی غیر ملکی جائیداد نہیں خرید سکتا ، لیکن اجازت ملنے سے اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ ملے گا۔