’’سٹیڈیم میں جو بھی یہ حرکت کرتا پکڑا گیا اسے باہر نکال دیا جائے گا‘‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے حوالے سے واضح اعلان کر دیا

’’سٹیڈیم میں جو بھی یہ حرکت کرتا پکڑا گیا اسے باہر نکال دیا جائے گا‘‘ ...
’’سٹیڈیم میں جو بھی یہ حرکت کرتا پکڑا گیا اسے باہر نکال دیا جائے گا‘‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے حوالے سے واضح اعلان کر دیا

  

لاہور  (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کا 7 واں سیزن 27 جنوری سے شروع ہونے جارہاہے اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیاریاں بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 7 کے کراچی میں میچز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دےدی۔ این سی او سی کی جانب سے کووڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباََ 8000 تماشائیوں کو نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر سٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کووڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے ہیں۔

12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کووڈ 19 ویکسی نیشن ہونا لازمی ہوگا۔سٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا اور سٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔ این سی او سی کی جانب سے کووڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ اب پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے ہر میچ میں 25 فیصد تماشائیوں کی آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے، پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے لیکن اس سلسلے میں تماشائیوں کی جانب سے بھی غیر مشروط تعاون کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔

واضح رہےکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا اور  27 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -