بیٹے کی گاڈ مدر سے دولہا کے ناجائز تعلقات، دلہن نے شادی سے پہلے ہی سبق سکھا دیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلہن نے بڑے ارمانوں کے ساتھ خریدا گیا عروسی جوڑا شادی سے پہلے ہی انٹرنیٹ پر اونے پونے داموں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے اوراشتہار میں اپنے اس اقدام کی ایسی وجہ بیان کی ہے کہ لوگ اس کے ساتھ ہمدردی کرنے لگے۔ دی سن کے مطابق خاتون فیس بک پر دیئے گئے اس اشتہار میں لکھتی ہے کہ اس نے یہ لباس 500پاﺅنڈ میں خریدا تھا اور ایک بار بھی نہیں پہنا، جسے اب وہ صرف 100پاﺅنڈ میں فروخت کرنا چاہتی ہے۔
دلہن اشتہار میں لکھتی ہے کہ ”میرے ہونے والے دولہا نے میرے بیٹے کی ’گاڈ مدر‘ کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے، جن کا مجھے شادی سے کچھ ہی دن پہلے علم ہوا۔ جب مجھے اپنے منگیتر کی اس حرکت کا پتا چلا تو میں نے اس کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا اور منگنی توڑ ڈالی۔ اب میں ہر اس چیز سے چھٹکارا حاصل کرناچاہتی ہوں، جس کے ساتھ اس شخص کی یاد جڑی ہو۔ یہ لباس بھی انہی چیزوں میں سے ایک ہے لہٰذا اسے میں فروخت کرنا چاہتی ہوں۔“