سبق یاد نہ کرنے پراستاد کا تشدد، 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا

سبق یاد نہ کرنے پراستاد کا تشدد، 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا
سبق یاد نہ کرنے پراستاد کا تشدد، 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ میں مدرسہ قاری کے تشدد سے 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کے مطابق  ملزم قاری وقاص نے سبق نہ یاد کرنے پر طالبعلم شرجیل کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جس سے بچے کی حالت بگڑ گئی،بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے مطابق قصور پولیس نے فوری ملزم کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔