سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دبنگ اعلان کردیا

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دبنگ اعلان کردیا
سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دبنگ اعلان کردیا
سورس: File

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا کہ ہےکہ ہم سندھ کے عوام کی خدمت کررہے پیپلزپارٹی اس عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے نجات دلانے کےلیے پیپلزپارٹی 27 فروری سے لانگ مارچ کررہی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت ختم کرکے ہی لوٹیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے عمرکوٹ کے گاؤں کھارڑو سید میں پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کی دوسری برسی کے موقع پر بڑے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کرکےرکھ دی ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ پی پی بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کرنے جارہی ہے جس میں پورے ملک سے قافلے شرکت کرینگے ۔ تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ یوریا کھاد کی بلیک میں ڈبل قیمتوں پر فروخت کی جاری ہے مگر وفاق پر بےحس حکمران مسلط ہیں ،  انہیں عوام کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں ہے۔ وہ وقت دور  نہیں جب عوام کا راج ہوگا عوام کو پی ٹی آئی کے عذاب سے نجات ملےگی۔

سید مراد علی شاہ نےکہا کہ مرحوم سید علی مردان شاہ پیپلزپارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے ، انہوں نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی  اور ہمیشہ پارٹی کےساتھ وفادار رہے۔ امید ہےکہ ایم پی اے سید امیر علی شاہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں گے اور عوام کی خدمت کرینگے۔

سید علی مردان شاہ کی دوسری برسی کے اجتماع سے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے ۔لانگ مارچ کا ذکر کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نےکہا کہ پیپلزپارٹی 27  فروری کو عوامی سیلاب کےساتھ عوام کو تحریک انصاف سے نجات دلانے کے لیے لانگ مارچ کرنےجارہی ہے ۔ اس حکومت ختم کرکے ہی واپس لوٹیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -