بجلی سستی کردی گئی لیکن کس علاقے کیلئے ؟

بجلی سستی کردی گئی لیکن کس علاقے کیلئے ؟
بجلی سستی کردی گئی لیکن کس علاقے کیلئے ؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے  بجلی سستی کرنے کا اعلان کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے  سستی کی گئی ہے۔ بجلی نومبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی  کی گئی ہے ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف منتقل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کمی کا لائف لائن اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک کے زرعی صارفین  پر بھی اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -