قومی کرکٹر بسمہ معروف نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ظاہر کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی خواتین ٹی 20ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں ٹاپ فور پر لے جانا چاہتی ہوں، میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
کراچی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے پاکستانی خواتین کرکٹرز کے کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، 36 میں سے 33 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی مین کیمپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ قومی ٹیم کے اعلان کے بعد 27 جنوری سے لگے گا اور پاکستان ٹیم فروری کے دوسرے ہفتے میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔اس موقع پر قومی ٹیم کی بیٹر بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ عالمی کپ میں قومی ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،انجریز سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب فوکس کرکٹ پر ہے۔