سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا
سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا

  

کراچی (آئی این پی )ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نئے حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر15 فروری تک پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ آﺅٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جِم،سنیما،امیوزمنٹ پارکس اور مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سے کم عمر طلبا کے لیے سکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں اوقات کار کی پابندی کے بغیر جاری رہیں گی۔

مزید :

کورونا وائرس -