سیمل راجہ  اور روحیل اکبر کی  لاہور  پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد

سیمل راجہ  اور روحیل اکبر کی  لاہور  پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو ...
سیمل راجہ  اور روحیل اکبر کی  لاہور  پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق رکن اسمبلی اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نیو ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن سیمل راجہ  اور چیئر مین ہیومن رائٹس روحیل اکبر نے لاہور  پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کرکے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

سیمل راجہ    اور روحیل اکبر  نے  سینئر  صحافی عبدالمجیدساجد کو سیکریٹری لاہور پریس کلب، سلمان قریشی کو سینئر نائب صدر، سالک نوازکو جوائنٹ سیکرٹری، احمر کھوکھر، ذوالقرنین رانا، ظہیر شیخ اور دیگر تمام عہدیداران کو مجلس  عاملہ کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

 اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عبد المجید ساجد نے لاہور پریس کلب  الیکشن میں  سب سے زیادہ ووٹ لے کر صحافیوں کے مقبول رہنما ہونے کا ثبوت دیا ہے۔   عبد المجید ساجد نہ ڈرنے والے اور نہ ہی بکنے والے صحافی ہیں ۔انہوں نے   اس امید کا اظہار کیا کہ عبد المجید ساجد ماضی کی طرح ایک بار پھر کلب کو ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے۔

 اس موقع پر سیکریٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد  کا کہنا تھا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ صحافی کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ سیکریٹری لاہور پریس کلب کا کہنا تھا کہ نوجوان صحافیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -