پاکستان کیلئے گندم لانے والے بحری جہاز میں آتشزدگی

پاکستان کیلئے گندم لانے والے بحری جہاز میں آتشزدگی
پاکستان کیلئے گندم لانے والے بحری جہاز میں آتشزدگی
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی بندرگاہ پر گندم کے جہاز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گندم لانے والے جہاز میں آگ بے احتیاطی کی وجہ سے لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں عملہ اور جہاز محفوظ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا شکار ہونے والا جہاز روس سے پاکستان کیلئے گندم لے کر کراچی بندرگاہ پر پہنچا تھا۔ جہاز برتھ نمبر 16 پر لنگر انداز تھا ۔ آگ لگتے ہی پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرکے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔جہاز کا ایجنٹ پی این ایس سی ہے،  جہاز پر 57 ہزار 750 ٹن گندم موجود ہے ۔ متاثرہ  جہاز کے اوپر کاربائٹ رکھا ہوا تھا جس کے اوپر پانی گرنے سے آگ بھڑکی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -اہم خبریں -