سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندرون ملک پروازوں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ائیر لائنز کو اندرون ملک سفر کے لئے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تمام ائیر لائنز کو یقینی بنانا ہو گا کہ ان کے دفاتر براہ راست ٹکٹ فروخت کرتے وقت یا آن لائن ٹکٹ بکنگ اور فروخت کے وقت شناختی کارڈ کی پابندی یقینی بنائیں۔ ٹریول ایجنسیاں ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت مسافروں سے ان کا شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے اور ہر ٹکٹ پر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں یہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔