افغان حکومت نے عالمی برادری سے بڑی اپیل کردی 

افغان حکومت نے عالمی برادری سے بڑی اپیل کردی 
افغان حکومت نے عالمی برادری سے بڑی اپیل کردی 
سورس: ٖFile Photo

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے مسلم ممالک سے پہل کرکے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی اپیل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اول ملا عبدالغنی برادر اورنائب وزیر اعظم دوم مولوی عبدالسلام حنفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں عبوری وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ تمام شرائط مکمل کردی ہیں، اب بین الاقوامی برادری طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرے۔انہوں نے اسلامی ممالک سے اپیل کی کہ مسلمان ممالک کسی کا انتظار نہ کریں اور پہل کرتے ہوئے طالبان حکومت کو تسلیم کریں، ایسا کرنے سے امید ہے کہ ہم بہت جلد ترقی کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ادارے اور سرمایہ کار افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔افغان وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم دنیا سے اپنے لیے نہیں بلکہ افغان عوام کیلئے انسانی امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -