خاتون کےہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 میں سے چاربچے انتقال کرگئے

خاتون کےہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 میں سے چاربچے انتقال کرگئے
خاتون کےہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 6 میں سے چاربچے انتقال کرگئے
سورس: File/Pixabay

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوامیں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے چھ میں سے چار بچے انتقال کرگئے۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اتوار کے روز ایک  خاتون  کے  ہاں  بیک وقت چھ بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے چاربچے بدھ کےروز انتقال کرگئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے پیدائشی طور پر  کمزور تھے اور ان کے بچنے کی امید کم تھی، اس حوالے سے والدین کو آگاہ کردیا گیا تھا۔  ڈاکٹرز کے مطابق  انتقال کرجانے والے بچوں میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ بچ جانے والی دو بچیاں نرسری وارڈ میں داخل ہیں۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -