ایما زون کے بعد مائیکرو سافٹ نے بھی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایما زون کے بعد مائیکرو سافٹ نے بھی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا
ایما زون کے بعد مائیکرو سافٹ نے بھی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں کساد بازاری کے باعث  ای کامرس کمپنی ایمازون کے بعد مائیکروسافٹ نے اپنے ملازمین کی بڑی تعداد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

 امریکی نیوز  ویب سائیٹ  "سکائی نیوز "کے مطابق  مائیکروسافٹ نے کمپنی ملازمین کے 5 فیصد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو کہ تقریباً11 ہزار بنتا ہے ، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی سہ ماہی تک ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنا ہوگا، کمپنی کے مطابق ملازمتیں ختم کرنے سے مائیکروسافٹ کو 1.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ہر شیئر کے منافع پر 12 سینٹ کمی آئے گی۔

پچھلے سال جولائی میں مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ مختصر تعداد میں ملازمتیں ختم کی گئی ہیں لیکن امریکی میڈیا ادارے نے بتایا تھا کہ مائیکروسافٹ نے ایک ہزار ملازمین کو فارغ کیا ہے، کورونا وبا ختم ہونے کے بعد سے مائیکروسافٹ کی ونڈوز اور دیگر سافٹ ویئرز کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ  ایمازون نے آئندہ ماہ میں تقریباً20 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کمپنی سی ای اور نے گزشتہ برس نومبر  میں  ہی  ملازمین کو  برطرفی کے بارے  میں آگاہ  کر دیا تھا ، لیکن اس میسج میں تعداد کا ذکر نہیں تھا۔