بھارتی شہرلکھنو میں موٹر سائیکل پر سوار غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والی لڑکی اور لڑکے کوڈھونڈ لیاگیا ، ان کی عمریں کتنی ہیں ؟ حیران کن انکشاف

لکھنو(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی شہر لکھنو¿ کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سوا ر نوجوان لڑکا اور لڑکی کی غیر اخلاقی حرکتوں کی ویڈیو نے پولیس کو پریشان رکھا تھا تاہم اب سکوٹی چلانے والے لڑکے کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بوس و کنار کرنے والی لڑکی کو پولیس نے یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ وہ ابھی بالغ نہیں ہے تاہم لڑکے کو ٹریفک قوانین کے خلاف ڈرائیونگ اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے ۔
سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ لڑکے اور لڑکی نے یہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بے شرم حرکات کا آئیڈیا لازمی طور پر ٹام کروز کی نامور فلم ” نائٹ اینڈ ڈے “ سے لیا ہو گا، یہ واقعہ دراصل 15 جنوری کی شام پیش آیا ، دونوں موٹر سائیکل سوار حضرت گنج کے علاقے میں موٹر سائیکل پر غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے دکھائی دیئے جس کی ویڈیو ایک شخص کی جانب سے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ۔
اس ویڈیو پر شہریوں کی جانب سے سخت رد عمل دیکھنے کو ملا اور پولیس نے عوامی جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں ۔ لڑکے کی شناخت وکی شرما کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 23 سال ہے جبکہ لڑکی کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیاہے کیونکہ وہ نابالغ ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ وکی شرما کی کپڑوں کی دکان ہے اور ساتھ میں وہ شادیوں پر میوزک سسٹم لگانے کا بھی کام کرتاہے ،