آسٹریلیا میں آنکھوں کی ایسی بیماری آگئی جس کی تکلیف کو لوگ "دردِ زہ" سے تشبیہہ دیتے ہیں

آسٹریلیا میں آنکھوں کی ایسی بیماری آگئی جس کی تکلیف کو لوگ "دردِ زہ" سے تشبیہہ ...
آسٹریلیا میں آنکھوں کی ایسی بیماری آگئی جس کی تکلیف کو لوگ
سورس: Representational Image

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک چھوٹے سے مقامی کیڑے  کی زہریلے رطوبتوں کی وجہ سے ایک نایاب اور اذیت ناک مصیبت جسے 'کرسمس آئی' کہا جاتا ہے،  جنوب مشرقی آسٹریلیا کے ایک دور افتادہ علاقے کے رہائشیوں کو عذاب دینے کے لیے دوبارہ ابھر کر سامنے آگئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کو اکثر "دردِ زہ" سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔

کرسمس آئی کے سب سے غیر معمولی پہلوؤں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ عام طور پر میلبورن کے شمال مشرق میں تقریباً 300 کلومیٹر  کے فاصلے پر آسٹریلیا کے علاقے البری ووڈونگا  میں پایا جاتا ہے۔ زراعت سے منسلک ہونے کی وجہ سے اسے 'البری ووڈونگا سنڈروم' اور 'ہارویسٹر کیریٹائٹس' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس خطے کے ماہر امراض چشم روب ہولوے نے کہا کہ کرسمس آئی آسٹریلیا کے موسم گرما میں نمودار ہوئی تھی۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، 'درد کی شدت ہی ہوتی ہے جو اس کی فوری تشخیص کا سبب بنتی ہے۔' ووڈونگا آپٹومیٹرسٹ کیلی گبنز  نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو 'اس کا موازنہ  دردِ زہ  سے' کرتے ہوئے دیکھا  ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تعلیم و صحت -