2024ء فٹ بال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے اعزازات!

Jan 19, 2025

2024ء  میں فٹ بال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں اور مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو گزشتہ ماہ دسمبر میں اعزازات سے نوازا گیا۔ برازیل اور ریال میڈریڈ کے وینیسیوس جونیئر نے سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ دوہا میں ہونے والی فیفا ایوارڈز 2024ء کی تقریب میں سپین کی آئٹانا بونماتی نے خواتین کی بہترین پلیئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔
فیفا ایوارڈز 2024ء میں ارجنٹائن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے الہینڈرو گرناچو نے بہترین گول کا پسکاس ایوارڈ جیتا۔ گرناچو کو انگلش پریمیئر لیگ میں نومبر 2023ء میں ایورٹن کے خلاف گول پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔امریکہ کی ایلیزا نائیہر کو سال کی بہترین ویمن گول کیپر کا ایوارڈ ملا۔ برازیل کی مارٹا نے اپنے ہی نام سے منسوب خواتین کے بہترین گول کا مارٹا ایوارڈ جیتا۔فیفا نے اس سال ویمن فٹبال کے بہترین گول کے لئے مارٹا ایوارڈ متعارف کرایا تھا، مارٹا کو جمیکا کیخلاف سکور کیے گئے گول پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ارجنٹائن کے ایمیلیانو مارٹینیز سال کے بہترین مین گول کیپر قرار پائے جبکہ برازیل کے تھیاگو مائییا کو فیئر پلے ایوارڈ دیا گیا۔فیفا ایوارڈز 2024ء سال کے بہترین مین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل کے وینیسیوس جونیئر کے نام رہا۔
                         ٭٭٭

مزیدخبریں