نوعمر لڑکی سے زیادتی، گرومنگ گینگ میں ملوث 3 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سزا سنادی گئی 

Jan 19, 2025 | 07:53 AM


مانچسٹر(آئی این پی)مانچسٹر میں پاکستانی نژاد برطانوی جج احمد ندیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گرومنگ گینگ میں ملوث 3 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزا سنادی۔

بریڈ فورڈ کران کورٹ نے ملزم ابرار کو ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنائی جبکہ ملزم امتیاز کو 9 سال اور ملزم فیاض احمد کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنائی۔

پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ملزمان نے 1990 میں ویسٹ یارکشائر میں 13 سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔  عدالت میں ریمارکس دیئے  کہ جج ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ آج متاثرین کو انصاف ملا ہے، ہم مجرموں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

چیف انسپکٹر نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کے دوران امتیاز احمد اور فیاض احمد ملک سے فرار ہوچکے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلیے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ ملزمان کی تلاش کیلیے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزیدخبریں